English

(+92 21) 111 250 365

حالیہ نوکریاں

غازی برادرز ہی کیوں؟

ہم ایک حیاتی سائنس انٹرپرائز ہیں اور اپنے صارفین کی صحت کے مسائل کا تجزیہ کرکے بہترین حل فراہم کرتے ہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ صحت مند کمیونٹی خوشحالی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اور مضبوط معیشت کی جانب ایک راہ استوار کرتی ہے۔ سالوں پہ محیط؛ ہماری کامیابی انسانی وسائل کو پروان چڑھانا اور ترقی کے لیے وقف شدہ نقطہ نظر کا نتیجہ ہے، جسے ہم اپنی تنظیم کا اٹوٹ اثاثہ سمجھتے ہیں۔ ہمارا ہر عمل، بحیثیتِ تنظیم، ہماری پہچان ہے۔ نہ صرف طلباء اور گریجویٹس بلکہ تجربہ کار پیشہ ور افراد کے لئے بھی ہمارے پاس ان کی دلچسپی اور مہارت کے مطابق کیریئر کی ایک وسیع گنجائش ہے۔

طلباء

اوائل عمری سے ہی لوگوں کی مدد اور ان کے مسائل کو حل کرنے کا جذبہ رکھنے والے طالباء کو اپنے پاس نوکری کرنے کی ترغیب دینا ہمارے پروگرام کا ایک خاص حصہ ہے، جو فی الوقت کالج یا یونیورسٹی میں داخل طلباء کے لیے دستیاب ہے۔ ہماری ہنر مند کمیونٹی میں شامل ہونے کے لیے ابھی اپنی درخواست دیجئے۔

سند ‪/‬ ڈگری یافتہ

اگر آپ کسی یونیورسٹی سے گریجویشن کر چکے ہیں یا جلد ہی کریں گے، تو غازی برادرز گریجویٹ مینجمنٹ ٹریننگ پروگرام آپ کے لیے ہو سکتا ہے۔ کاروبار میں سب سے آگے رہیں اور اپنے دور نتائج کیریئر کا آغاز کیجئے۔

پیشہ ور

غازی برادران بہترین پیشہ ور افراد کو تعینات کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔ ہمارا سمجھنا ہے کہ ہمارے لوگ ہماری کامیابی کا محرک جز ہیں۔ غازی برادران میں، ہم آپ کو آپ کی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے ایسی تربیت، امداد، فیڈ بیک، تہذیب اور ٹیکنالوجی فراہم کریں گے جس سے آپ کو بھرپور تجربات کر کے مزید سیکھنے کے مواقع میسر آئیں۔

شمولیت کے لئے

نوکریاں کھنگالئے