English

(+92 21) 111 250 365

بلّیاں

بلیوں کے مالکان کو یہ علم ہونا چاہیے کہ بعض اوقات بلیاں نقصان دہ جراثیم کی پناہ گاہ ہو سکتی ہیں جو انسانوں میں بھی مختلف نوعیت کی بیماریوں کا سبب بن سکتی ہیں، ان میں جلد کے معمولی انفیکشن سے لے کر دیگر مہلک بیماریاں شامل ہیں۔ ایسی بیماریوں سے بچاوٗ کا ایک انتہائی آسان طریقہ غازی برادرز کے ماہرین سے رجوع رکھنا ہے تاکہ ان کے مشوروں سے نہ صرف اپنی بلکہ اپنی بلّیوں کی حفاظت بھی ممکن بنائی جاسکے۔ کیونکہ ہم انسانوں اور ان کی بلیوں کے درمیان گہرے رشتے کو سمجھتے ہیں، اس لئے ہم جانوروں کے ڈاکٹروں کی بھی معاونت کرتے رہتے ہیں جس سے وہ بلیوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کو بہترین معیار فراہم کرتے ہیں۔ ہماری پیش کش بلیوں کو لمبی اور صحت مند زندگی سے لطف اندوز ہونے میں مدد کرنے کے لیے ویکسینز، جراثیم کش، ادویات، اور تشخیصی مصنوعات پر مبنی ہیں۔

کتّے

کتّے اپنے مالکان کی صحت اور تندرستی کے لیے فائدہ مند ہو سکتے ہیں، مگر لوگوں کو با خبر رہنا چاہیے کہ پلّوں سمیت کسی بھی عمر کے کتّے بعض اوقات نقصان دہ جراثیم لیے پھرتے ہیں جو لوگوں کو بیماری میں مبتلا کر سکتے ہیں۔ کتّوں کے جراثیم جلد کے معمولی انفیکشن سے لے کر سنگین بیماریوں تک کا سبب بن سکتے ہیں۔ ہماری معاونت جانوروں کے ان ڈاکٹروں کے لئے بھی ہے جو کینائن مریضوں کو اعلیٰ معیار کی دیکھ بھال فراہم کرتے ہیں، اور ہم کتّوں کو اچھی طرح رہنے اور ان کے معیار زندگی کو برقرار رکھنے میں مدد کرنے کے لیے ویکسین، طفیلی ادویات، ڈرمیٹولوجی پروڈکٹس، اورادویات فراہم کرتے ہیں۔ اپنے کتّے کی معمول کی ویٹرنری نگہداشت اور رہنما ضوابط پر عمل کرنے سے، آپ کتّے کو چھونے، یا اس کے ساتھ بات چیت کرنے سے بیمار ہونے کے امکان کو ممکنہ حد تک کم کر سکتے ہیں۔

گھوڑے

گھوڑوں کا معاشرے میں ہمیشہ سے ہی ایک اہم کردار رہا ہے۔ آج کل، گھوڑوں کو عمومی طور پر پالتو جانور گردانا جاتا ہے۔ گھڑ سواری توازن، خود اعتمادی اور خود شناسی میں اضافہ کرتی ہے۔ تاہم، کسی بھی جانور کی طرح،گھوڑوں کے ساتھ کام کرنےوالے یا ان کے مالکان کو با خبر رہنا چاہیے کہ بعض اوقات گھوڑوں میں نقصان دہ جراثیم بھی ہوتے ہیں جو انسانوں میں بھی مختلف قسم کی بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں، جن میں جلد کے معمولی انفیکشن سے لے کر سنگین بیماریاں تک شامل ہیں۔ ہم گھوڑوں کی مختلف ویکسین، طفیلی اور سکون آور ادویات فراہم کرتے ہیں جن سے جانوروں کے ڈاکٹر اور گھوڑوں کے مالکان دونوں ہی متعارف ہیں اور ان پر بھروسہ کرتے ہیں کیونکہ یہ گھوڑوں کو طویل مدّت صحت مند زندگی گزارنے میں مدد کرتے ہیں۔