English

(+92 21) 111 250 365

بڑے گوشت والے مویشی

بڑے گوشت والے مویشیوں کی صحّت کے حوالے سے ہماری پیشکش انتہائی جداگانہ ہے۔ ہم مویشی پالنے والوں اور جانوروں کے ڈاکٹروں کو، ان کے ریوڑ کی احسن صحت کے لئے آگاہی فراہم کرکے انہیں بہتر اور محتاط فیصلے لینے میں مدد کرتے ہیں، تاکہ مویشیوں کی نگہداشت کے لئے ان کی صلاحیت اور منافع کو بھی بڑھایا جا سکے۔

دودھ دینے والے مویشی

دودھ دینے والے مویشیوں کے لئے ہماری انتہائی منفرد پیشکش ہے۔ ہم ان کے پالنے والوں اور جانوروں کے ڈاکٹروں کی بھرپور معاونت کرتےہیں، تاکہ وہ اپنے مویشیوں کی صحت افزاء نگہداشت کر سکیں۔

بھیڑ بکریاں

ہم ہر قسم کی بکریوں اور بھیڑوں کی مستقل نشوونما اور تندرستی کے لئے انتہائی موثر پیشکش رکھتے ہیں۔ جانوروں میں کیڑوں کی اقسام، اشکال اور ان سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا علاج، ویکسین اور دیگر علاج کی ایک وسیع تجاویز فراہم کرتے ہیں، تاکہ بھیڑ بکریوں کےپالنے والوں اور جانوروں کے ڈاکٹر ان کی صحت کو بہترکر منافع بخش بنا سکیں۔

پولٹری

ہم مرغیاں پالنے والوں اور ڈاکٹروں کو بیماری کی درست تشخیص کرنے، ان کی کارکردگی کو بہتر بناکر منافع بخش سرمایہ کاری کے عوامل کو سازگار کرتے ہیں۔

مچھلیاں اور آبی حیات

آبی زراعت کی فروغ و وسعت بھی ہمارے نسبل العین میں شامل ہے۔ ہم نہ صرف صارفین بلکہ فارمی مچھلی کی بہتر خوراک کی اہمیت کو بخوبی سمجھتے ہیں۔ فش فارمز میں افزائش پذیر آبی حیات کی تندرستی اور بیماریوں سے بچاوٗ کو یقینی بنانے میں فارمرز کی معاونت کے لئے آبی صحت کی اعلیٰ معیار کی مصنوعات سے، ایکوا کلچر آپریٹرز اپنے اسٹاک کی صحت کی ضمانت دے کر اپنے کاروبار کو منافع بخش بنا سکتے ہیں۔