Ghazi Brothers

نیا مستقبل آغاز نیا مستقبل آغاز

ہمارے بارے میں

ہمارا فلسفہ سائنسی تحقیقات اور انکشافات سےمعلوماتِ عامّہ کی فراہمی، معاونت، اور بہبود و نگہداشت ہے۔ جہاں ہماری اولین ترجیح ہمارے صارفین ہیں۔ سائنس سے ہم آہنگ ، جدّت پسندی اپنانا ہی ہماری بنیاد ہے۔ اقتصادی ترقّی اور فلاحِ ملّی کے لئےموئژ ترین انداز میں صحّت، قوّت اور آسودگی کو صارفین کا مجاز کرناہے۔ دواسازی، غذائیت اور صحت سے متعلق مصنوعات، غذائی شاملیات، اوران کے ساتھ ساتھ درست تشخیص بھی ہماری پیشکشِ خاص تو ہیں ہی، مزید برّاں متفرّق طبقات، جیسے؛ دواسازی، تشخیصِ مرض، آلاتِ طب، جانوروں کا معالجہ، مویشی اور زرعی اقدار کے مشّاق کی معاونت بھی ہمارا نصب العین ہے۔

 

ہمارا کاروبار

فارمی جانور

ہماری اوّلین ترجیح فارمی جانوروں کو صحت مند رکھنے کےلئےنت نئ ترکیبیں کا مسلسل اختراع ہے۔ بیماری کی روک تھام اور معلاجے کے ساتھ ساتھ، ہم فارمی جانوروں کی نشوونمااور صحت مند کارکردگی میں مزید بہتری کے لیے بھی نئی بصیرتیں تلاش کرتے ہیں۔

پالتو جانور

محتاط تجزیئے کی رو سے پالتو جانور رکھنا انسان کو چست بناتا ہے، ذہنی تناؤ کم کرتا ہے اور ان کے لیے خوشی کا باعث بنتا ہے۔ تاہم، پالتو جانور بعض اوقات نقصان دہ جراثیم کے گھر بھی ہو سکتے ہیں جو ان کے مالکان کو بیمار کر سکتے ہیں حتیٰ کہ پالتو جانور بظاہر صحت مند ہی نظر آتے ہوں۔ پالتو جانور اور ان کے مالکان کو صحت مند رکھنے کے لیے زندگی بھر باقاعدہ ویٹرنری نگہداشت فراہم کرنا اہم ہے۔ ہماری مصنوعات اور خدمات بلیوں، کتوں اور گھوڑوں کی زندگی کو بڑھانے میں مدد دیتی ہیں اور مالکان کے لیے ان کے پالتو جانوروں کی صحت اور تندرستی کی ضمانت دینا بھی آسان بناتی ہیں۔

جینیات

جانوروں کی جینیات کے مطابق ہماری پیشکش انتہائی موثر اور منفرد ہے۔ ہماری جدید جینیاتی تراکیب بہتر جینیاتی خصائص فراہم کرنے کے لیےخاص طور پہ تیار کیے گئے ہیں جو مویشی پالنے والوں کو منافع بخش افزائشی عمل میں بے حد مفید ہیں۔

تشخیص

غازی برادرز میں ہم صحت مندی کے معاملات کو سہل کرنے کے لیے ادویات اور ویکسین کے ساتھ تشخیصی حل کی ایک وسیع میدان فراہم کرتے ہیں۔ تشخیصی آلات اور ٹیسٹس، جانوروں کی صحت میں تیزی سے اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جس سے جانوروں کے ڈاکٹروں، مویشی پالنے والوں اور پالتو جانوروں کے مالکان کے لیے صحت کی نگرانی اور جانوروں میں بیماری کا جلد پتہ لگانا ممکن ہو پا رہا ہے۔ ہماری تشخیصی مہارت ایسے آلات اور ٹیسٹس پر مشتمل ہے جو نگہداشت میں جانوروں کے ڈاکٹروں کی مدد کرتے ہیں، اور انہیں تشخیص کے لئےاستعمال کیا جا سکتا ہے۔

صارفین کی صحت

کیریئرز

ہماری سیلزاور ٹیم سے رجوع کیجئے

ہماری ٹیم بخوشی آپ کے سوالات کا جواب دے گی ـ جلد رابطے کے لیئے فارم پر کیجئے